عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی تین پاکستانی فلموں نے اب تک کتنا پیسہ کمالیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

How much have the three Pakistani films released on Eid-ul-Adha earned so far?

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی تین پاکستانی فلموں نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی ہے جبکہ سائنس فکشن فلم “عمرو عیار” نے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق “عمرو عیار” سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے ۔ اس کے ساتھ فلم ’’نا بالغ افراد‘‘ اور ’’ابھی‘‘ بھی باکس آفس پر کامیابی سے کام کر رہی ہیں۔

سسپنس، تھرلر اور جادوئی طاقتوں کے خلاف جنگ کی کہانی پر مبنی پاکستانی فلم ’’عمرو عیار‘‘ ریلیز کے پہلے تین دنوں میں ساڑھے چار کروڑ روپے کا بزنس کرکے باکس آفس پر سرفہرست ہے۔

عاشر وجاہت اور ثمر جعفری کی فلم ’’نابالغ افراد‘‘ ایک کروڑ چار لاکھ روپے کما کر باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی۔

اداکارہ کبریٰ خان اور ممتاز گوہر کی رومانوی فلم ’’ابھی‘‘ 93 لاکھ روپے کما کر باکس آفس پر تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔

شوبز انڈسٹری کے حلقوں نے ان فلموں کی کامیابی کو پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

Related Posts