پی ایس ایل کے نئے سیزن میں کتنی ٹیمیں حصہ لیں گی، فیصلہ ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئندہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں کتنی ٹیمیں حصہ لیں گی، اہم فیصلہ کرلیا گیا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی زیر صدارت لاہور میں پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا۔ اہم بیٹھک میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل 9 بھی 6 ٹیموں کے درمیان ہی کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

30 سال تک مفرور رہنے والے سسلین مافیا کے چیف ڈان کی جیل میں موت

اجلاس میں پی سی بی ویمن لیگ کے حوالے سے بھی آپشن پر غور کیا گیا۔ آئندہ پی ایس ایل 8 فروری سے 24 مارچ تک کرانے کی تجویز ہے۔ حتمی شیڈول کا اعلان آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

19 مارچ 2023 کو منعقدہ فائنل میں دونوں ٹیمیں پی ایس ایل تاریخ میں تیسری بار ایکشن میں نظر آئی تھیں۔ فائنل جیت کر لاہور قلندرز نے مسلسل دوسری بار لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Related Posts