غیر قانونی مقیم افراد کی رضاکارانہ وطن واپسی جاری، اب تک کتنے افغان لوٹ گئے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیر قانونی مقیم افراد کی رضاکارانہ وطن واپسی جاری

غیر قانونی مقیم افراد پاکستان سے رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپس جارہے ہیں جن میں زیادہ تر افغان باشندے شامل ہیں۔ گزشتہ روز 2 ہزار 225 مزید غیر قانونی مقیم افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے 2 لاکھ 28ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندے وطن واپس لوٹ چکے ہیں اور مزید افغانی شہریوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت نے 31اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی۔

ویڈیو گیم سے متاثر ملزم کی گاڑی چھیننے کی کوشش، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور قتل

گزشتہ ماہ سے اب تک کل 2 لاکھ 28 ہزار 574 غیر قانونی مقیم افغان باشندے اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔ صرف بدھ کے روز 219 گاڑیوں میں 522 خاندان وطن واپس لوٹے جن میں 604 مرد، 534 خواتین اور 1 ہزار 87 بچے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کمسن بچی سے زیادتی، مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان نے افغان باشندوں کے پاکستان سے کثیر تعداد میں نکالے جانے کے عمل پر مثبت ردِعمل کا اظہار نہیں کیا تاہم نگران حکومت کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کی وطن واپسی پاکستان کیلئے ناگزیر ہوچکی ہے۔

ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو انخلاء کی مہلت دی گئی جبکہ قانونی دستاویزات رکھنے والے باشندوں کو ڈی پورٹ نہیں کیاجارہا۔ حکومت نے غیر قانونی مقیم افراد کی عارضی رہائش کیلئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کیے۔

روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان شہری طورخم اور چمن بارڈر کے ذریعے وطن واپسی یقینی بنا رہے ہیں اور اس وقت بھی افغانستان جانے کیلئے غیر قانونی مقیم شہری کثیر تعداد میں چمن اور طورخم سرحد پر موجود ہیں۔

 

Related Posts