وزیراعظم کا دورہ چین پاکستان کی معیشت کیلئے کتنا اہم ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

How important is PM's visit to China for Pakistan's economy?

وزیراعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت پر آج چین کے دورہ پر روانہ ہوگئے ہیں، اس دورہ میں ونٹر اولمپکس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان اور چینی قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیاجائے گا،سی پیک سمیت مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ دی جائے گی، دونوں ممالک کی قیادت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریگی اورایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائینگے۔

پاکستان کی تیاری
اگر دیکھا جائے تو اس دورہ کا اہم مقصد تو ونٹر اولمپکس ہے لیکن اس دورہ کے درپردہ امور پر نظر ڈالیں تو وزیراعظم پاکستان مکمل بریفنگ کے بعدچین روانہ ہوئے ہیں۔ پاکستانی قیادت نے دورہ چین میں اہم تجارتی معاہدوں اور قرض کےحوالے سے بھی تیاری کی ہے۔شنید یہ بھی ہے کہ اس دورہ میں چین سے 3 بلین ڈالر قرض کیلئے بات چیت کاامکان ہے جبکہ ایک بلین روس اورایک بلین قرض قازخستان سے حاصل کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

عالمی رہنماؤں کی شرکت
اس دورہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کے سربراہان و نمائندگان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک کے ممبران بھی وہاں موجود ہونگے۔ونٹر اولمپکس میں گوکہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے ایتھلیٹ تو شریک ہورہے ہیں لیکن امریکا اور اتحادی قیادت نے اس ایونٹ کا بائیکاٹ کیا ہےاور اس کی اصل وجہ اویغورمسلمانوں کے حوالے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو جواز بنایا گیا ہے۔

چین کی معاشی ترقی
چین 2010 سے دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے اور 2013 سے چین دنیا کا سب سے بڑا تجارتی ملک بن کر سامنے آیا اور چین کی معیشت اس وقت 17اعشاریہ 6 ٹریلین ڈالر سے زائد ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکا چین کی معاشی ترقی سے خوفزدہ ہے جبکہ دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو چین اپنی عسکری قوت میں بھی بتدریج اضافہ کررہا ہے۔

چین کی بڑھتی معیشت کو روکنے کیلئے امریکا ایڑی چوٹی کا زور لگارہا ہے اور اسی مقصد کیلئے امریکا ،آسٹریلیا اور برطانیہ کا معاہدہ ہواجسے اوکاس کہتے ہیں اور اسی کے تحت بحر اوقیانوس میں جوہری سب میرینز بھیجی گئی ہیں جو کہ آسٹریلیا کو بھیجی گئی ہیں اور دیگر ٹیکنالوجی بھی آسٹریلیا کو ٹرانسفر کی گئی ہے۔

سی پیک اور چین کی تجارت
چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی اہمیت سے پوری دنیا واقف ہے، چین کو سمندری گزرگاہوں کے استعمال میں امریکا اور اتحادیوں کی طرف سے کئی خطرات کا بھی سامنا ہے ،اس وقت چین کو سمندر میںتقریباً 6سے 8ہفتے تک سفر کرنا پڑتاہے لیکن سی پیک کے ذریعے وہی سفر بغیر خطرات کے 7 روز تک سمٹ چکا ہے اور سی پیک کے ذریعے 16ہزار کلو میٹر کی سمندری مسافت کے بجائے یہ سفر 5 ہزار کلومیٹر زمینی مسافت تک محدود ہوچکا ہے۔

پاکستانی قیادت کا دورہ چین
پاکستان اور چین کی دوستی بہت مضبوط اور گہرے رشتوں سے بندھی ہوئی ہے۔پاکستان نے تائیوان کے حوالے سے کانفرنس کا بائیکاٹ کرکے چین کا ساتھ دیا۔پاکستان اور چین دنیا کے ہر فورم پر ایک دوسرے کی مضبوط آواز ہیں اور ہر آزمائش میں پورے اترے ہیں۔

جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہمیت کے حامل پاکستان کی وجہ سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو چین کیخلاف محاذ آرائی میں بھی اکثر مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے اورایسی صورتحال میں چین کی جانب سے پاکستان کو معاشی اور ہر شعبہ میں مضبوط کرنا چین کی ایک اسٹریٹجک ضرورت ہے۔

Related Posts