واشنگٹن: ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دفتر میں چھوٹے وقفے لینے سے توانائی، اعتماد اور توجہ میں اضافہ ہوتا ہے۔
بیلر یونیورسٹی کی ریسرچ کے دوران 22 سال سے 67 سال کی عمر کے 95 ملازمین کا سروے کیا گیا جو کہ ہفتے میں پانچ دن کام کرتے تھے۔ تحقیق کے دوران ہر شخص سے کہا گیا کہ وہ اپنے وقفوں کو ڈاکومینٹ کرے۔
سروے میں 959 وقفوں کا سروے لیا گیا جس کے نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے محقیقین نے کہا کہ اس کا فائدہ نہ صرف ملازمین بلکہ ان کے مینیجرز کو بھی ہوا۔
ان کے مطابق اپنے وقفوں کو بہتر انداز میں استعمال کرنے والے ملازمین کی توجہ، اعتماد اور توانائی میں اضافہ ہوا جس کا فائدہ نہ صرف کام کرنے والے شخص کو ہوا بلکہ اس قسم کی روایات کو فروغ دینے والی کمپنیز بھی اس سے مستفید ہوئیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ وقفے لینے کا بہتر وقت آفس جانے کے بعد تاہم دن کے کھانے سے پہلے ہے جبکہ ریسرچ میں دن کے کھانے تک لگ کر کام کرنے کے کلچر کی نفی کی گئی۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اپنے وقفوں کو بہتر انداز میں استعمال کرنے والے افراد نوکری سے متعلق زیادہ مطمئن پائے گئے جبکہ ان کی صحت بھی بہتر پائی گئی۔
محقیق کا مزید کہنا تھا کہ لمبے بریکس بھی اچھے ہوتے ہیں لیکن چھوٹے چھوٹے زیادہ بریکس لینا زیادہ فائدہ مند پایا گیا تاہم ریسرچ میں بریک کے لیے کوئی مخصوص دورانیہ نہیں دیا گیا۔