ایشوریا رائے اور سلمان خان کے درمیان محبت کیسے پروان چڑھی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بھارتی میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی اداکارہ سمیتا جیاکر نے سپر اسٹار سلمان خان اور ایشوریا رائے بچن کے افیئر کے دنوں کا قصہ بتاتے ہوئے ایک حیران کن انکشاف کردیا۔

سلمان خان اور ایشوریا کا رشتہ 1997 میں شروع ہوا، سلمان اس وقت سپر اسٹار بن چکے تھے جبکہ ایشوریا نے مس ورلڈ کا خطاب جیتنے کے بعد بالی ووڈ کی نگری میں قدم رکھا تھا مگر انہیں تب تک کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی۔

سال 1999 میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان اور ایشوریا رائے بچن کو کاسٹ کیا اور اس جوڑی کی جادوئی کیمسٹری بالی وڈ متوالوں کے دلوں کو چھو گئی۔

فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان اور ایشوریا رائے کے درمیان نزدیکیاں بڑھیں اور یہیں سے ان کی محبت پروان چڑھ گئی۔

اس فلم کے سیٹ پر سلمان خان اور ایشوریا رائے کی محبت کے خوب چرچے تھے اور سلمان خان اپنی گرل فرینڈ کو لیکر اس قدر سنجیدہ ہوگئے تھے کہ ایک دن سنجے لیلا بھنسالی پر ہی برس پڑے۔

فلم میں  ایشوریا رائے نے ’نندنی‘ نامی کردار نبھایا جبکہ سلمان خان ’سمیر‘ کے کردار میں جلوہ گر ہوئے۔ فلم میں ’نندی‘ کی والدہ کا کردار سمیتا جیاکر نے نبھایا جنہوں نے ایک انٹرویو میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کی محبت سے متعلق بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ’ اس وقت سلمان اور ایشوریا کی محبت کا آغاز ہوا تھا اور اسی سیٹ پر محبت پروان چڑھی جو چھپائے نہیں چھپتی تھی اور یہی محبت فلم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ فلم کے گیت آنکھوں کی گستاخیاں کے ایک سین میں ایشوریا رائے میرے برابر میں کھڑی تھیں اور سلمان خان کو ایشوریا رائے کو ایشوریا کے ساتھ چھیڑ خانی کرنی تھی اور اس کیلئے سنجے لیلا بھنسالی نے ایشوریا کو چھو لیا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ یہ دیکھ کر سلمان خان سنجے کے پاس گئے اور کہا کہ سنجے سر آپ نے ایشوریا کو کیوں چھوا؟ آپ کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

سمیتا جیاکر نے کہا کہ سب ہی جانتے ہیں محبت کی ابتداء میں جذبات کیسے ہوتے ہیں، یہ وہی وقت تھا، ان دونوں کی آنکھوں میں محبت کی چمک تھی اور ہم اسے دیکھ سکتے تھے۔

Related Posts