پانی کی بوتلوں کو ہاتھ میں لیکر دن بھر گھومنا کتنا نقصان دہ ہوسکتا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سورج کی روشنی میں پانی کی بوتلوں سے زہریلے کیمیکلز خارج ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ پانی کی بوتلوں کو ہاتھ میں لے کر دن بھر گھومنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینے کے عادی افراد اگر دن بھر اسے ہاتھ میں لے کر گھومیں تو صحت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ چین میں ہونے والی تحقیق کے دوران انکشاف  سامنے آگیا ہے جس میں بتایا گیا کہ سورج کی روشنی بوتلوں سے متعدد مرکبات خارج کرنے کا باعث بنتی ہے۔

کمرے کے درجہ حرارت پر آسانی سے بخارات بن جانے والے مرکبات کا اخراج انسانی صحت کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کچھ کیمیکلز مختصر مدتی اور طویل المیعاد بنیادوں پر صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ تحقیق کے دوران 6قسموں کی پلاسٹک کی بوتلوں پر سورج کی روشنی سے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سورج کی روشنی اور بالا بنفشی شعاعوں سے بوتلوں میں متعدد اقسام کے کیمیکلز خارج ہوئے جن میں سے کچھ بہت زہریلے ہوتے ہیں۔ کبھی کبھی پانی کی ان بوتلوں سے پانی پینے سے صحت کو اثرات لاحق نہیں ہوتے تاہم زیادہ عرصے تک استعمال کیا جائے تو صحت کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ پانی کی بوتلوں سے زہریلے مادوں کا اخراج بہت زیادہ نہیں ہوتا لیکن پھر بھی احتیاط ضروری ہے۔ تحقیق کے نتائج عالمی جریدے ایکو انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ میں شائع ہوئے۔ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں تجزیہ کی گئی ایک بوتل میں پانی میں اوسطاًڈھائی لاکھ ذرات فی لیٹر موجود ہوتے ہیں۔

Related Posts