کراچی میں آج بھی گرمی، کل سے درجہ حرارت کم ہونے کی پیشگوئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج بھی گرمی
(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں آج بھی گرمی کا تسلسل برقرار رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے کل سے درجہ حرارت میں کمی کی پیشگوئی کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔ دن کے وقت درجہ حرارت محسوس کرنے کی سطح پر 45 سے 46 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کل کل سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کراچی میں آج ہیٹ ویو کا آخری روز ہے۔ کل سے مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری رہے گا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کا خدشہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جیکب آباد میں سب سے زیادہ گرمی پڑی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ بھکر، بہاول نگر اور موہنجو دڑو میں درجہ حرارت 47 ڈگری، ڈیرہ غازی خان، دادو اور خان پور میں 49، لسبیلہ اور سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ آندھی اور جھکڑ بھی چل سکتے ہیں جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے۔

Related Posts