سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی، ہنی سنگھ نے شرکت کی یقین دہانی کرادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہنی سنگھ
(فوٹو: آن لائن)

اداکارہ سوناکشی سنہا اور دیرینہ دوست ظہیر اقبال کی مبینہ طور پر شادی رواں ماہ ہونے والی ہے جس میں بالی ووڈ گلوکار اور موسیقار ہنی سنگھ نے شرکت کی یقین دہانی کرادی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک لیکڈ دعوت نامے کے مطابق ظہیر اقبال اور سوناکشی سنہا 23جون کو شادی کر رہے ہیں۔ پونم ڈھلوں نے حال ہی میں شادی کی خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ شوبز جوڑے نے انہیں شادی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

گلوکار ہنی سنگھ جو دیسی کلاکار سمیت دیگر پراجیکٹس میں سوناکشی سنہا کے ساتھ کام کرچکے ہیں، شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا کہ میں اس وقت ملک سے باہر ہوں، لیکن شادی کی تقریب میں شرکت کروں گا۔

ہفتے کے روز انسٹاگرام اسٹوریز پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار و گلوکار ہنی سنگھ نے کہا کہ گلوری کے پہلے گیت کی شوٹنگ کیلئے میں لندن میں ہوں گا لییکن اپنی بہترین دوست سوناکشی کی شادی میں شرکت ضرور کروں گا کیونکہ انہوں نے میرے کیرئیر میں بہت مدد کی۔

گلوکار ہنی سنگھ نے کہا کہ میری زندگی کے متعدد مواقع پر اداکارہ سوناکشی سنہا نے بہترین دوست کے طور پر میری مدد کی۔ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کیلئے میری طرف سے نیک تمنائیں ہیں اور دعا ہے کہ خدا ان پر رحمت کرے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سوناکشی نے شادی کی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ میری شادی سے کسی کو سروکار نہیں ہونا چاہئے۔ دوسری بات یہ ہے کہ یہ میرا اپنا انتخاب ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ اس کی اتنی فکر کیوں کررہے ہیں؟ میرے والدین سے بھی زیادہ لوگ مجھ سے میری شادی کا پوچھ رہے ہیں۔ یہ مضحکہ خیز ہے۔

Related Posts