وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا افغانستان میں پھنسے صحافیوں کے لئے اہم ویزا پالیسی اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

TTP will not be allowed to carry out terrorism in Pakistan: Sheikh Rashid

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں تبدیل ہوتی صورت حال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے لئے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی صحافی اور میڈیا کارکنان جو پاکستان کے راستے افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان کا ویزا اپلائی کریں۔ وزارت داخلہ ان بین الاقوامی صحافیوں اور کارکنان کو ترجیحی بنیادوں پر ویزا جاری کریگی۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے ویزا نرمی کااعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کےتحفظ کے مدنظر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان نے پیش قدمی کرتے ہوئے 12 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ گذشتہ روز طالبان نے اہم قندوز پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان اس وقت افغانستان کے دارالحکومت کابل سے تقریباً ایک سو کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہیں۔ روز کی بنیاد پر ہونے والی جنگوں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہورہے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ طالبان کی پیش قدمی کو روکنے کےلیے امریکی حکام نے ایک مرتبہ تین ہزار امریکی فوج افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts