ہالی ووڈ اداکار جیسن سٹیتھم نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیسن سٹیتھم نے اپنی گاڑی پر فلسطینی پرچم لگاکر اسرائیل کی غزہ پر جاری دہشتگردی کی مخالفت کردی۔

فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل پر تاریخی اور حیران کن حملے کے بعد سے اسرائیلی افواج کی غزہ پر بمباری جاری ہے، اسرائیلی افواج بلاامتیاز رہائشی عمارتوں، اسپتالوں، مساجد، خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنارہی ہیں جس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

اسرائیل کے حملوں کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کے نامور فنکار اور مشہور شخصیات فلسطین کے حق میں اپنی آواز بُلند کرتے نظر آرہے ہیں اور فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کرنے کے لیے پولیس کو چیلنج کرتے ہوئے اپنی گاڑی پر فسلطینی پرچم لگا رہے ہیں۔

ویڈیو میں جیسن سٹیتھم کو اپنی گاڑی پر فلسطینی پرچم لگا کر گاڑی میں بیٹھ کر جاتے ہوئے دِکھایا گیا جبکہ یہ ویڈیو کسی نے دور سے بنائی ہے۔

فلسطین کی حمایت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہالی ووڈ اداکار جیسن سٹیتھم کو خوب سراہا جارہا ہے۔

تاہم، کچھ سوشل میڈیا صارفین کا ایسا کہنا ہے کہ اداکار جیسن سٹیتھم نے فلسطین کی حمایت نہیں کی ہے، ویڈیو میں موجود شخص اداکارسے مماثلت رکھتا ہے، سوشل میڈیا صارفین کے مطابق جیسن سٹیتھم نے ابھی تک عوام سطح پر اسرائیل فلسطین تنازع پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تو پھر وہ گاڑی پر جھنڈا کیسے لگاسکتے ہیں؟

واضح رہے کہ جیسن سٹیتھم ہالی ووڈ کی مشہور فلموں ٹرانسپورٹر، اسٹاک اینڈ ٹو اسموکنگ، فاسٹ اینڈ فیورس، لاک اور بیلرز میں بطورِ ہیرو کام کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی غزہ پر مسلسل 24 گھنٹے جاری بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 700 سے زائد ہوگئی جس کے باعث غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 5800 کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ 16 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

Related Posts