ہالینڈ کے وزیر اعظم عہدہ چھوڑنے کے بعد سائیکل پر گھر روانہ، دیکھئے ویڈیو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ریڈ اٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹے نے اپنا عہدہ چھوڑنے اور سادگی کے ساتھ سائیکل پر گھر کی طرف روانہ ہونے ہر میڈیا میں ایک نیا طوفان برپا ہوگیا ہے۔ ان کی جگہ ہالینڈ کے انٹیلی جنس چیف نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنھبال لیا ہے۔

صحافیوں کے سامنے روٹے نے وزیراعظم ہاؤس کو الوداع کہا اور اپنی سائیکل پر سوار ہو کرسڑک کے کنارے کھڑے درجنوں حاضرین کے پاس سے گزر گئے۔

العربیہ کے مطابق سابق ڈچ انٹیلی جنس سربراہ ڈیک شوف نے پیر کو ملک کی دائیں بازو کی حکومت کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔

نیدرلینڈ کی نئی حکومت کےحلف اٹھانے کے بعد چودہ سال سے ملک کے وزیر اعظم رہنے والے روٹے سائیکل پر سوار ہو سادگی کے ساتھ گھر روانہ ہوگئے۔

یورپ اور دنیا کو دنگ کر دینے والے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کے رہ نما گیرٹ ولڈرز کی فتح کے تقریباً 223 دن بعد شوف نے 14 سال اقتدار میں رہنے کے بعد روٹے کی جگہ سنبھال لی ہے۔

روٹے یکم اکتوبر کو اپنے نئے عہدے کا آغاز کریں گے، جب نیٹو کے موجودہ سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ کی 10 سالہ مدت ختم ہو رہی ہے۔

Related Posts