الیکشن کے انعقاد سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ رواں مالی سال الیکشن کے انعقاد سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ مالی سال 2024ء کے دوران الیکشن سے پاکستان کی معیشت کو اعتماد ملے گا، توانائی کی قیمت میں اضافہ، روپے کی قدر میں کمی کے باعث مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاشی شرح نمو میں مستحکم گروتھ کیلئے اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد ضروری ہے، رواں مالی سال مہنگائی کی مجموعی شرح 25 فیصد تک رہے گی، مالی نظم و نسق، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اور پاور سیکٹر میں اصلاحات ضروری ہیں، مستحکم معاشی گروتھ کیلئے حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات بھی ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک کا اپنی رپورٹ میں مزید کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی معیشت کو سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کا سامنا رہا جس کے باعث مہنگائی اور شرح نمو کم رہی، مستحکم گروتھ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی اکانومی کیلئے شراکت داری جاری رہے گی۔

Related Posts