صحت کے شعبے میں تاریخی اقدام، پنجاب میں شوگر کے مریض بچوں کو مفت انسولین ملے گی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو کڈز ہیلتھ

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت پنجاب نے ذیابیطس /شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کے لیے مفت انسولین کی فراہمی کا پراجیکٹ شروع  کردیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ٹائپ ون ڈایابیٹک بچوں کو انسولین ان کے گھر پر ہی پہنچائی جائے گی، جس کے لیے متاثرہ بچوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت ذیابیطس ٹائپ ون میں مبتلا بچوں  کو انسولین کی فراہمی کے لیے خصوصی ہیلپ لائن 1033بھی قائم کردی گئی ہے۔

متاثرہ بچوں کیلیے مفت انسولین کے حصول کے لیے تحصیل یا ضلع میں این سی ڈی کلینک پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پروجیکٹ کے آغاز پر کہا کہ ننھے بچے پھول کی مانند ہوتے ہیں انہیں مرجھانے نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ میں خود ماں ہوں، بچوں کی تکلیف اور بیماری کا شدت سے احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹائپ ون ڈایابیٹک بچوں کو اسپتال آنے جانے کی کوفت سے بچانے کے لیے گھر بیٹھے انسولین فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ٹائپ ون ڈایابیٹک بچوں کو تاحیات انسولین کی ضرورت ہوتی ہے، والدین کا بوجھ بٹائیں گے۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں بچوں کی صحت  اور علاج کے لیے تمام تر میسر وسائل مہیا کریں گے۔

Related Posts