پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل حرا ترین نے اپنے شریکِ حیات کے معروف فنکارہ پر تبصرے کی حمایت کی ہے، علی سفینہ نے کہا تھا کہ ماہرہ خان کو اپنی اداکاری میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
گزشتہ ہفتے علی سفینہ اپنی اہلیہ حرا ترین کے ہمراہ ایک ٹاک شو میں شریک ہوئے۔ ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کے اداکار نے کہا کہ میرے خیال میں ماہرہ خوبصورت اداکارہ ہیں، ہم انہیں پسند کرتے ہیں لیکن انہیں اپنی اداکاری بہتر کرنا ہوگی۔
اداکارہ منشا پاشا نئے ڈرامہ سیریل کوئل میں منفی کردار ادا کریں گی
پاکستانی فلم ڈنکی کنگ 19نومبر کو چین میں ریلیز کی جائے گی
شو کے دوران میزبان احسن خان اور علی سفینہ کی اہلیہ حرا ترین نے کہا کہ ماہرہ کی اداکاری حیرت انگیز ہے بلکہ وہ پاکستان کی شاہ رخ خان کہلاتی ہیں جس پر علی سفینہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بھارت میں شاہ رخ کیلئے بھی ایسے ہی الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔
دوسری جانب ماہرہ خان کے مداحوں کو علی سفینہ کی یہ بات ہضم نہیں ہوئی۔ انسٹا گرام پر حالیہ سوال و جواب کے ایک سیشن میں حرا ترین کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ علی سفینہ کی بات نامعقول کیوں ہے؟ جبکہ ہم دونوں ماہرہ کے مداح ہیں۔
اداکارہ و ماڈل حرا ترین نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کئی بار میں اور علی سفینہ بہت سی باتوں پر اتفاق نہیں کرتے۔ سمجھنے کی بات یہ ہے کہ شو میں کیا گیا سوال جعلی پن اور سیاست پسندی اجاگر کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا جس کی تعریف نہیں کی جاتی۔
حرا ترین نے کہا کہ اگر کوئی شخص ایمانداری سے کسی سوال کا جواب دے تو ہر کسی کو اس پر اعتراض ہوتا ہے۔ کیا یہ دوہرا معیار نہیں ہے؟ جبکہ ایک لمحے کیلئے علی سفینہ نے اداکار کی بجائے ناظرین و سامعین بن کر بتایا کہ وہ کیا محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے علی سفینہ کے ماہرہ خان پر کیے جانے والے تبصرے پر رائے زنی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ماہرہ خان کو علی سفینہ کے تبصرے پر پریشانی ہوگی اور دوسری بات یہ ہے کہ کسی اور کو بھی پریشان نہیں ہونا چاہئے۔