شرمناک غلطی یا سستی شہرت کا حربہ؟ حرا مانی کی نازیبا ویڈیو لیک، سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hira Mani’s Controversial Dance Video Sparks Outrage on Social Media
FILE PHOTO

پاکستانی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں لیکن اس بار وجہ کوئی ڈرامہ سیریل یا گانا نہیں بلکہ ایک وائرل ویڈیو ہے جس میں وہ آئینے کے سامنے رقص کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں حرا مانی گلابی رنگ کے ٹریک سوٹ میں خوشگوار موڈ میں خود کو فلم بند کر رہی ہیں تاہم دورانِ رقص چند لمحوں کے لیے ان کی شرٹ اوپر اٹھ گئی، جسے سوشل میڈیا صارفین نے نازیبا حرکت قرار دیا۔

ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ متعدد صارفین نے اسے جان بوجھ کر کی گئی شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا جب کہ کچھ نے اسے نامناسب اور غیر ضروری ویڈیو کہا۔

 

ایک صارف نے لکھا کہ “یہ سب شہرت دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ہو رہا ہے، اب جبکہ لوگ دلچسپی کھو رہے ہیں”، دوسرے نے طنزیہ انداز میں کہا: “ان آنٹیوں کو کیا ہو گیا ہے؟ ہر وقت عجیب حرکات”، جب کہ تیسرے صارف کا کہنا تھا: “یہ سب ویوز لینے کی چال ہے۔”

حرا مانی نے شوبز کی دنیا میں ڈرامہ سیریل “پریت نہ کریو کوئی” سے اداکاری کا آغاز کیا اور جلد ہی اپنی جاندار اداکاری، جذباتی مکالموں اور فطری انداز کے باعث شہرت حاصل کی۔ ان کے مشہور ڈراموں میں “دو بول”، “میرے پاس تم ہو”، “یاریاں” اور گھریلو سیاست پر مبنی متعدد سیریلز شامل ہیں۔

حالیہ دنوں میں وہ ڈرامہ “ڈائن” میں شباب کے کردار میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ گلوکاری میں بھی طبع آزمائی کر چکی ہیں اور سوشل میڈیا پر نہایت متحرک رہتی ہیں، جہاں وہ اپنی روزمرہ زندگی، فیملی اور ذاتی لمحات مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حرا مانی کی اس حالیہ ویڈیو نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے کہ آیا سوشل میڈیا پر سیلیبریٹیز کی ذاتی ویڈیوز بھی عوامی تنقید کے دائرے میں آنی چاہئیں؟ اور کیا وائرل ہونے کے لیے ہر حد پار کی جا سکتی ہے؟ کچھ ناقدین کے مطابق یہ محض ایک وقتی اور جذباتی لمحے میں بنائی گئی ویڈیو ہو سکتی ہے جبکہ دیگر نے اسے غیراخلاقی رجحان، سستی شہرت کا حربہ اور سیلیبرٹی کلچر کا منفی پہلو قرار دیا ہے۔

Related Posts