حرا مانی کا فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی ساری حدیں پار کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حرا مانی
(فوٹو: آن لائن / فیس بک)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کے فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی ساری حدیں پار کردیں، اداکارہ کو گنجی چڑیل سمیت دیگر ناشائستہ القاب سے نوازا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل یوں تو ہے پیار بہت، غلطی اور دو بول سمیت متعدد ٹی وی ڈراموں میں مرکزی کردار میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی حرا مانی کا شمار پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جن کے فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دیگر اداکاراؤں کی طرح حرا مانی بھی مختلف برانڈز کی تشہیر کیلئے فوٹو شوٹ اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں ، کلوتھنگ برانڈ فشورہ بائے عفیفہ پرویز بلوچ کے فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی حرا مانی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سامنے رکھ دیں جس پر تنقید کا اظہار کیا گیا۔

فوٹو شوٹ میں شامل پہلی تصویر میں حرا مانی نے کسی اونچی چیز پر کھڑے ہو کر تصویر کھنچوائی جس میں انہیں انسانی قدو قامت سے بھی بلند دکھایا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اتھے اور حرا مانی کو مختلف نامناسب القابات سے نوازنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ کیسا فوٹو شوٹ ہے، میں تو دیکھ کر ڈر گئی ہوں۔ ایک اور صارف نے کہا کہ معاف کیجئے گا، اس میں آپ گنجی چڑیل سے مشابہ نظر آتی ہیں۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ پہلی تصویر میں جن لگ رہی ہیں، کوئی رات کے وقت دیکھے تو دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔

Related Posts