رجسٹرار سپریم کورٹ کو آنے والے چیف جسٹس کے کہنے پر ہٹایا گیا۔حنا پرویز بٹ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کو آنے والے چیف جسٹس کے کہنے پر ہٹایا گیا جسے انا کا مسئلہ بنایا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو ٹکراؤ کی جانب نہیں جانا چاہئے۔ آنے والے چیف جسٹس کے کہنے پر رجسٹرار کو ہٹایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے الیکشن، سپریم کورٹ فیصلہ آج سنائے گی

ٹوئٹر پیغام میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو آنے والے چیف جسٹس (قاضی فائز عیسیٰ) کے کہنے پر ہٹایا مگر کچھ لوگ اپنی انا اور ضد نہیں چھوڑ رہے۔

خیال رہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز ہوا۔ کابینہ کی جانب سے فیصلہ سامنے آنے کے بعد عشرت علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب نہ تو عشرت علی نے بحیثیت رجسٹرار سپریم کورٹ اپنے عہدے کا چارج چھوڑا، نہ ہی سپریم کورٹ نے عشرت علی کو چارج چھوڑنے کی اجازت دی ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں الیکشن میں تاخیر سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنائے گی، جس سے قبل رجسٹرار کو ہٹانے کی کوشش کی گئی۔