بالی ووڈ اداکارہ حنا خان کے جسم میں کینسر کی موجودگی کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حنا خان کے جسم میں کینسر
(فوٹو: فیس بک)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ اداکارہ حنا خان کے جسم میں کینسر کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ چھتیس سالہ حنا خان نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت سے کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ حنا خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی حالیہ افواہ کی وضاحت کرنے کیلئے میں اپنے مداحوں، چاہنے اور توجہ دینے والوں کو ایک اہم خبر سے آگاہ کر رہی ہوں۔

انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ حنا خان نے کہا کہ میرے جسم میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جو اس وقت تیسرے اسٹیج پر ہے۔ یہ تشویشناک تشخیص سامنے آنے کے بعد میں ہر ایک کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میری طبیعت ٹھیک ہے۔

اداکارہ حنا خان نے کہا کہ میں خود کو مضبوط محسوس کرتی ہوں اور بیماری پر قابو پانے کیلئے پرعزم بھی ہوں۔ میرا علاج پہلے ہی شروع ہوچکا ہے اور طاقتور ہو کر اس بیماری سے صحتیاب ہونے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔

حنا خان نے کہا کہ جب تک میں کینسر کا شکار ہوں، میری عزت اور نجی زندگی کا خیال رکھیں۔ تمام مداحوں کے پیار، طاقت اور دعاؤں کیلئے شکر گزار ہوں۔ اس دوران آپ کی جانب سے دئیے گئے مشورے میرے لیے مشعلِ راہ ہوں گے۔

Related Posts