کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے دہلی کالونی میں 66گزپر قائم 6منزلہ عمارت گرانے، چار ہفتے میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے افسران کیخلاف کارروائی مکمل اور ریٹائرڈ ملازمین و افسران کا معاملہ نیب کو ارسال کرنے کا حکم دیدیا۔
ہائیکورٹ میں دہلی کالونی میں 66 اسکوائر یارڈ پر قائم 6 منزلہ عمارت بنانے کا کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر فیصلے پر عمل نہ ہوا تو ڈائریکٹر ملٹری لینڈ پر توہین عدالت لگائیں گے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں، کیا کارروائی کی اپنے افسران کیخلاف؟ وکیل کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے کہا کہ معاملہ ڈائریکٹر ملٹری لینڈ کو منتقل کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ میں ان دنوں ملٹری لینڈ سے متعلق کیس چل رہا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی کی تباہی برسوں کا نوحہ