پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے کہا ہے کہ فنکاروں سے ہمیشہ محبت نہیں ہوتی بلکہ نفرت بھی کی جاتی ہے۔ مجھے احساس ہوا کہ بعض اوقات عوام اداکاروں کے ساتھ بے رحمی کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حبا بخاری نے احسن خان کے شو ٹائم آؤٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہ صرف تعریف اور محبت ملتی ہے بلکہ بعض اوقات عوام کی نفرت اور بے رحمانہ روئیے کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعا کی اپیل
گفتگو کے دوران اداکارہ حبا بخاری نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے ڈرامہ انڈسٹری میں اچھے پراجیکٹس اور اچھے مداح نصیب ہوئے، تاہم ڈرامہ کرنے کے بعد میرے خراب امیج پر عوام نے بے رحمانہ روئیے کا بھی مظاہرہ کیا۔
اداکارہ حبا بخاری نے کہا کہ میں بہت ذہنی تناؤ سے گزری ہوں۔ ایک بار ڈرامہ سیریل فتور کے وقت بڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جو کم و بیش ایک سال تک جاری رہی۔ لوگوں کو یقین تھا کہ میں موٹی ہوں اور مجھے وزن پر ٹرولنگ کا سامنا بھی ہوا۔
حبا بخاری نے کہا کہ مجھ پر شدید ذہنی دباؤ رہا اور میں نے بہت زیادہ کھانا شروع کردیا۔ عوامی رائے اور تبصروں نے مجھے حقیقی طور پر اداس کردیا۔ جو لوگ باڈی شیمنگ پر رائے زنی کرتے ہیں، وہی اس کے ذمہ دار بھی ہوتے ہیں۔