صنف آہن: دنا نیز مبین نے سجل علی، یمنیٰ زیدی، رمشا اور کبریٰ خان کے راز کھول دیئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Here’s what Dananeer Mobeen said about her Sinf-e-Aahan co-stars

سوشل میڈیا پرپاوری ہورہی ہے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نے اپنے اولین ڈرامہ صنف آہن میں ساتھی ادا کاراوں کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں۔

صنف آہن میں سیدہ سدرہ کے کردار میں نمودار ہونیوالی دنانیر مبین نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں صنف آہن: دنا نیز مبین نے سجل علی، یمنیٰ زیدی، رمشا اور کبریٰ خان کے حوالے سے کچھ دلچسپ حقائق شیئر کیے ہیں۔

دنا نیر کے مطابق یمنیٰ زیدی سب سے زیادہ پیشہ ور فنکارہ ہیں ،سجل علی ایک قدرتی فنکارہ ہیں اور وہ ایک سیکنڈ میں اپنے کردارمیں ڈھل جاتی ہیں۔

انہوں نے رمشا خان کو ایک سیدھی سادی شخصیت قرار دیا ۔سائرہ ان سب سے ذہین لوگوں میں سے ایک ہے جن سے وہ اب تک ملی ہیں جو ہمیشہ زندگی کا ایک مختلف نقطہ نظر رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈرامہ سیریل صنفِ آہن کی نئی قسط نے مداحوں کے دل جیت لیے

دنانیرمبین نے کبریٰ خان کو ایک بے لوث انسان قرار دیا جو ہر کسی کا اور ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کا خیال رکھتی ہے۔

صنف آہن
ڈرامہ سیریل صنف آہن کی کاسٹ میں سجل علی، یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، کبریٰ خان، رمشا خان، علی رحمان خان، اسد صدیقی، عاصم اظہر، شہریار منور اور عثمان مختار شامل ہیں۔

اس ڈرامہ کو حقیقت سے قریب تر دکھایا گیا ہے اور بہت سے سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ وہ ڈرامے کے قریب محسوس کرتے ہیں کیونکہ دیگر ڈراموں کے برعکس اس کی کہانی بہت منفرد ہے۔

Related Posts