رواں سال کونسے پاکستانی ڈرامے پیش کیے جائیں گے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے، ڈرامے صرف پاکستان میں ہی مقبول نہیں ہوتے بلکہ پڑوسی ملکوں میں بھی انھیں بہت شوق سے دیکھا جاتا ہے۔

سال2022 پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے بہت اچھا رہا۔ پاکستانی ڈراموں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ اس سال بھی بہت سے اچھے ڈرامے آپ کو دیکھنے کو ملیں گے، آئیے رواں سال ریلیز ہونے والے پاکستانی ڈراموں کی فہرست پر ایک نظر ڈالیں:

میں منٹو نہیں ہوں

ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے کی کہانی خلیل الرحمن قمر نے لکھی ہے ، ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید اور مایا علی شامل ہیں۔ عنوان کے برعکس، ڈرامے کی کہانی منٹوکی زندگی پر مبنی نہیں ہے۔

جو بچے ہیں سنگ سمیت لو

Mahira Khan, Ahad Raza Mir become the face of Global Soccer ...

جب سے فرحت اشتیاق نے اپنے ناول پر مبنی ڈرامے جو بچے ہیں سنگ سمیت لو کا اعلان کیا ہے اس کے بعد سے ناظرین قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ یہ ایک میگا بلاک بسٹر ہوگا۔

محمد احتشام الدین کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کی کاسٹ میں احد رضا میر اور ماہرہ خان شامل ہونگے۔

تمہارے حسن کے نام 

Tumhare Husn ke Naam Drama: Cast, Release Date & Story - WeGreen Entertainment

ایسا بتایا جارہا ہے اس ڈرامے کی شوٹنگ اپنے آخری مراحل میں ہے، اس کی کاسٹ میں انڈسٹری کے بہترین نام شامل ہیں جیسے صبا قمر، سدرہ نیازی، اور عمران عباس جنہوں نے شائقین کی دلچسپی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ ڈرامے کی کہانی حسد، دوستی اور محبت پر مبنی ہے۔

سیریل کلر

Saba Qamar drops first look as police officer for project 'Serial Killer'

صباقمر پاکستان کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں جن کے ڈرامے شائقین کو بہت زیادہ پسند آتے ہیں ، وہ ڈرامہ سیریل ‘سیریل کلر’ میں خاتون پولیس اہلکار کا کردار ادا کریں گی، جس کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے۔

چاند تارہ

ڈرامہ سیریل چاند تارہ میں شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے۔ڈرامہ رمضان میں پیش کیاجائے گا جس کی کہانی صائمہ اکرم چوہدری نے لکھی ہے۔

Related Posts