ایچ ای سی کا نیا حکم، بی اے، بی کام اور بی ایس سی سمیت تمام 2 سالہ ڈگریاں کالعدم

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ڈاکٹریٹ پڑھانے والے خود پی ایچ ڈی نہیں۔ایچ ای سی
کراچی کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ڈاکٹریٹ پڑھانے والے خود پی ایچ ڈی نہیں۔ایچ ای سی

اسلام آباد: ایچ ای سی (ہائر ایجوکیشن کمیشن) نے نیا حکم جاری کرتے ہوئے بی اے، بی کام اور بی ایس سی سمیت تمام 2 سالہ ڈگری پروگرامز کالعدم قرار دے دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے حال ہی میں نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کے مطابق 2018ء کے بعد سے تمام دو سالہ ڈگریوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیا گیا ہے کہ کوئی بھی تعلیمی ادارہ 2 سالہ بی اے، بی کام یا بی ایس سی کی ڈگری جاری نہ کرے۔

ایچ ای سی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اکیڈمکس)محمد علی بیگ کے 8 روز قبل جاری کردہ  نوٹیفیکیشن میں اِس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ 2017ء اور 2019ء میں بھی ایچ ای سی کے واضح نوٹیفیکیشنز کے باوجود یونیورسٹیز اور تعلیمی ادارے 2 سالہ پروگرامز غیر قانونی طورپر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کالجز اور یونیورسٹیز کو ہائر ایجوکیشن کمیشن نے واضح طور پر تنبیہ کی کہ 31 دسمبر 2018ء کے بعد سے شروع ہونے والے ایسے کسی 2 سالہ ڈگری پروگرام کو ایچ ای سی تسلیم نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ایچ ای سی پالیسیوں کے خلا ف احتجاج

Related Posts