ممبئی / کولمبو:بھارت اور سری لنکا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 41 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔شدید بارشوں کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جارہا ہے۔
بھارت اور سری لنکا میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے، سری لنکا میں بارشوں سے 25 افراد ہلاک ہوئے جب کہ لینڈسلائیڈنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: دہلی میں شدید بارشیں، 46سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، پروازیں معطل