اسلام آباد:جڑواں شہروں میں شدید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، گلیاں اورمحلے سوئمنگ پول کا منظر پیش کرنے لگے۔نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔
انتظامیہ ایم سی آر،آر ڈبلیو ایم سی،واسا منتخب نمائندوں کی بے حسی شہریوں کے ڈوبنے کا انتظار کیا جانے لگا۔ مختلف علاقوں میں بارش سے پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔
نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہری اپنے گھروں سے پانی نکالتے رہے۔ظہیراحمداعوان چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی و سابق سٹی جنرل سیکریڑی تحریک انصاف نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر اہلیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بے حس منتخب نمائندے اور انتظامیہ شہر کے ڈوبنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سٹیزن پورٹل چیف منسٹر چیف سیکریڑی کو درخواستیں بھی دے رکھی ہیں کہ اندرون شہر بڑے نالوں کی گہرائی تک صفائی کی جائے لیکن کروڑوں روپے کا فنڈ خرچ کرنے کے بوجود جب بارش ہوتی ہے پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر بارش سے شہریوں کا جانی مالی نقصان ہوا تو انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ہم وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس پر ایکشن لیں تاکہ شہری جانی و مالی نقصان سے بچ سکیں۔