اندرون سندھ موسلادھار بارش برسانے والا سسٹم ختم ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Heavy rainfall in Karachi

کراچی:محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اندرون سندھ موسلادھار بارش برسانے والا سسٹم ختم ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے اندرون حصوں میں تیز بارش برسانے والا سسٹم اب نہیں رہا جبکہ کراچی کا مطلع آج جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں کہیں کہیں بونداباندی ہوسکتی ہے، اتوارکوشہر کا کم سے کم درجہ حرارت24.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی کے ہوا میں نمی کا تناسب85فیصد ہے۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے34ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں گزشتہ تین روزمیں ہونے والی بارش سے کراچی کے رہائشی پھر مشکلات کا شکار ہوگئے، ملیر ندی میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے کورنگی کازوے زیر آب آگیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بارش، جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ

شہریوں کی حفاظت کے لیے محکمہ ٹریفک نے ملیر ولایت شاہ سے مرتضی چورنگی، بلوچ کالونی سے بروکس چورنگی جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیاہے۔

محکمہ ٹریفک نے کہاکہ قیوم آباد سے کورنگی صنعتی علاقے کو ملانے والا کورنگی کازوے زیر آب ہے جس کے باعث یہ سڑک بھی ٹریفک کیلیے بند کردی گئی ہے۔

Related Posts