کراچی پولیس ہیڈ آفس کے قریب شدید فائرنگ، دستی بموں سے حملہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس ہیڈ آفس کے قریب شدید فائرنگ، دستی بموں سے حملہ
کراچی پولیس ہیڈ آفس کے قریب شدید فائرنگ، دستی بموں سے حملہ

کراچی: صدر تھانے سے متصل پولیس ہیڈ آفس کے قریب شدید فائرنگ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ہیڈ آفس کے عقب سے حملہ آوروں نے دستی بم پھینکے، ریسکیو ٹیمیں کراچی پولیس ہیڈ آفس کی طرف روانہ ہوچکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہر بھر سے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ہیڈ آفس میں عملہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں:افغان طالبان کی صفوں میں پھوٹ پڑنے کی اطلاعات

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کتنے تھے اور کہاں سے آئے تھے، تحقیقات کررہے ہیں، کے پی او کی تمام لائٹس بند کردی گئی ہیں۔

کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ میرے دفتر پر حملہ ہوا ہے، جبکہ مقابلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس آفس پر حملے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ میرے آفس پر حملہ ہوا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کے مقام سے ایک زخمی کو جناح اسپتال پہنچایا گیا ہے اور زخمی ریسکیو اہلکار ہے جسے 2 گولیاں لگی ہیں، حالت خطرے سے باہر ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 10سے زیادہ ہے، کار سوار دہشت گردوں کے کراچی پولیس ہیڈ آفس میں داخلے کی اطلاع ہے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کراچی پولیس آفس پہنچ چکی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صورتحال کو خود مانیٹر کررہے ہیں، جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Related Posts