کراچی میں آج سال کا سب سے گرم ترین دن، درجہ حرارت کتنا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Heatwave persists in Karachi today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی لہر آج برقرار رہے گی، آج اس سال کا اب تک کا سب سے گرم ترین دن ہوگا اور آج کی رات بھی اب تک کی گرم ترین رات ہوگی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز  نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پارہ 43 سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت 46 سے 48 سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغربی سمت سے نو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد رہا۔

سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں اگلے دو روز تک گرمی اور مرطوب موسم برقرار رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ایک تیز دھوپ والے دن کے ساتھ گرم ہوائیں چلیں گی۔”

انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو 2 جون (اتوار) کو ختم ہو جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ جون کے مہینے میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بدھ کو پیش گوئی کی ہے کہ کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں یکم جون تک ہیٹ ویو برقرار رہے گی۔

کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقے 29 مئی سے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں اور درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی کے ہیٹ ویو ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق، “بدھ سے یکم جون تک کراچی ڈویژن، ٹھٹھہ، بدین اور سجاول کے اضلاع میں ہیٹ ویو کے حالات آنے کا امکان ہے اور کراچی میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40-42 سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گا اور 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔

Related Posts