کراچی میں آج سے 31 مئی تک ہیٹ ویو کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہیٹ ویو
(فوٹو: جاپان ٹائمز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں آج سے 31 مئی تک ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سے زائد ہوسکتا ہے۔

نجی ٹی وی (جیونیوز) سے گفتگو کے دوران چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ آج کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری یا زائد بھی ہوسکتا ہے جبکہ آئندہ 2 روز کے دوران درجہ حرارت 42 ڈگری ہوسکتا ہے۔ اس وقت شہرِ قائد میں مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں جن کی رفتار 29 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

گفتگو کے دوران چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی کی ہوا میں اس وقت نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔ کراچی سے زیادہ گرمی اندرونِ سندھ میں ہے جہاں درجہ حرارت 53 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مئی 2017 میں تربت میں ملکی تاریخ کا سب سے بلند درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ “مئی 2017 میں تربت کا درجہ حرارت 54 ڈگری تھا۔” محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے اضلاع سکھر، نواب شاہ، موہن جو دڑو اور سبی میں آج مسلسل ساتویں روز درجہ حرارت 50 ڈگری یا اس سے زائد ہوسکتا ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 46ڈگری ہوسکتا ہے۔

پنجاب کے تاریخی شہر ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت 48 سے 49 ڈگری تک ہوسکتا ہے۔ فیصل آباد اور سرگودھا میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام یا رات کے وقت لاہور، راولپنڈی اسلام آباد اور سرگودھا میں آندھی اور بارش ہوسکتی ہے۔

Related Posts