کراچی میں heat stroke کے وار جاری، اموات 26 ہوگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آج via نیویارک ٹائمز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں جاری شدید گرمی کی لہر کا قہر جاری و ساری ہے، ہیٹ اسٹروک سے اموات کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید گرمی میں ہیٹ اسٹروک سے 9 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے اپنے اعلامیہ میں بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ اسٹروک سے جناح  اسپتال میں 3 اموات رپورٹ کی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز بھی شہر قائد میں ہیٹ اسٹروک سے 7 اموات ریکارڈ ہوئی تھیں۔

دوسری جانب شدید گرم موسم کے باوجود کے الیکٹر ک کی جانب سے شہر میں علانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی ڈھٹائی کے ساتھ جاری ہے۔

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کئی علاقوں میں  12 سے 14 گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ ڈیفنس، گلشن اقبال، گلبرگ، ملیر، ماڑی پور، میمن گوٹھ، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن اور ناظم آباد میں بجلی کی طویل بندش کی جارہی ہے۔

Related Posts