حالات کا جبر، عورت نے شوہر کا قرض اتارنے کیلئے اپنا نومولود بچہ بیچ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹائمز آف انڈیا

ایک انتہائی سنگدل اور سفاک ماں نے شوہر کا قرض اتارنے کے لیے نومولود کو بیچ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹکا کے علاقے رام نگر میں پیش آیا، جہاں ایک عورت نے شوہر کا قرضہ اتارنے کیلئے ایک ماہ کے نومولود کو بیچ دیا۔

پولیس نے بتایا کہ میاں بیوی مزدوری کرتے ہیں اور جوڑے کے 5 بچے ہیں، شوہر نے اپنے بچے کو گھر میں نہ پاکر پولیس کو گمشدگی کی اطلاع  دی اور بیوی پر شک کا اظہار کیا۔

پاکستان میں مہنگی عروج پر کیوں پہنچی، کونسی حکومت ذمہ دار؟ اہم انکشافات

شوہر نے پولیس کو بتایا کہ ہم پر 3 لاکھ روپے کا قرض تھا، چند روز قبل میری بیوی نے نومولود کو کسی بے اولاد جوڑے کو بیچنے کا کہا جسے میں نے سختی سے منع کیا لیکن بیٹے کے گھر میں نہ ہونے پر اہلیہ سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ بیٹے کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، کسی رشتے دار کے ساتھ اسپتال بھیجا ہے، اگلے روز بھی بیٹا جب گھر نہیں آیا تو دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

پولیس کے مطابق شوہر کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے پہلے گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن بعد میں بچے کو بیچنے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس نے بنگلورو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اپنا بیٹا ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کیا۔

بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو برآمد کرکے اس کی ماں کو گرفتار کرلیا۔

Related Posts