پنجاب میں دلخراش سانحہ؛ نا فرمان بیٹے نے ماں، باپ اور بیوی کو قتل کر دیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

پنجاب کے علاقے تھانہ بھاگٹ کے گاؤں سعداللہ پور میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نافرمان بیٹے نے اپنی ماں، باپ اور بیوی کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق، یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پھالیہ، پنجاب میں پیش آیا۔ ملزم احسان اللہ جو کہ محمد حسین کا بیٹا ہے، کویت سے واپس آیا تھا اور صرف چار دن قبل اپنے گھر پہنچا تھا۔ وہ طویل عرصے سے کویت میں ملازمت کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق، چند روز قبل احسان اللہ کے والد نے کچھ زمین فروخت کی تھی۔ احسان اللہ اپنے والد سے اس فروخت سے حاصل ہونے والی رقم مانگ رہا تھا۔ والد کے انکار پر وہ غصے میں آگیا اور اس نے اپنے والد، والدہ اور بیوی پر گولیاں چلا کر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ احسان اللہ کے دو بیٹوں کی عمریں 7 سے 8 سال کے درمیان ہیں، جو اس صدمے کا شکار ہیں۔

دوسری جانب، گلشن اقبال بلاک 2 میں ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا، جہاں گھریلو تنازع کے دوران ایک شوہر نے اپنی بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، مقتولہ کا نام صائمہ تھا اور ملزم، سرفراز، اس کا شوہر تھا، جو گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ چکا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی وہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میاں بیوی ایک اسکول کی چھت پر رہائش پذیر تھے اور دونوں اسی اسکول میں ملازمت کرتے تھے۔

Related Posts