عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں درخواستِ ضمانت کی سماعت آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف حکم دے رہا ہے کہ عمران خان کو نااہل کیا جائے، عمران خان
نواز شریف حکم دے رہا ہے کہ عمران خان کو نااہل کیا جائے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن سے متعلق اسکینڈل میں درخواستِ ضمانت کی سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ سابق وزیر اعظم کی آمد کے پیشِ نظر آئی جی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو سکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 آصف زرداری کی دبئی سے لاہور آمد، آج پریس کانفرنس کریں گے

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ آمد کے سلسلے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بھی اسی مقدمے میں احتساب عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی احتساب عدالت اسلام آباد میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کریں گی۔ این سی اے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی سماعت کے موقعے پر وکلاء اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاسز کے ذریعے ہوگا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے قانونی اور انوسٹی گیشن ٹیم کے 14 اراکین کو خصوصی پاسز جاری کرنے کیلئے رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ میں فہرست جمع کرادی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز مقدمے کی سماعت کریں گے۔

Related Posts