فالسہ صحت کیلئے کتنا فائدہ مند ہوتا ہے؟ جانئے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فالسہ ایک ایسا پھل ہے جو گرمیوں کے موسم میں صرف چند ہفتوں کیلئے ہی دستیاب ہوتا ہے اسی لئے اس لذیذ پھل سے لطف اندوز ہونے کیلئے بہت کم وقت ملتا ہے۔

ہمارے ارد گرد موجود کچھ لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا یہ کھٹا میٹھا پھل ہماری صحت کیلئے مفید بھی ہے یا نہیں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہاں یہ پھل صحت کے لیے فائدہ مند ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس مزیدار پھل سے لطف اندوز ہونا عادت بنالینا چاہیے۔

اس لذیذ پھل میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، کیلشیئم، غذائی فائبر، فاسفورس، آئرن، پوٹاشیم، سوڈیم، وٹامن اے، وٹامن بی 1، وٹامن بی 2، وٹامن بی 3 اور وٹامن سی جیسے اجزاء موجود ہوتے ہیں۔

اس پھل کے فوائد درج ذیل ہیں۔

مختلف وٹامنز کا حصول

فالسے میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے اور یہ وٹامن اچھی بینائی اور عمر کے ساتھ مسلز میں آنے والی کمزوری سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے اہم ہوتا ہے۔

اسی طرح وٹامن بی 1 دل اور اعصاب کے افعال کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ اس کی کمی سے مسلز اور اعصاب کی کمزوری اور لاغر پن جیسے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

وٹامن بی 2 خون کے خلیات کی نشوونما اور میٹابولزم کے لیے اہم ہوتا ہے جس کا حصول فالسے کے علاوہ انڈوں، پالک اور باداموں سے بھی ممکن ہے۔

وٹامن بی 3 دل کی شریانوں اور میٹابولزم کے نظام کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ کولیسٹرول کی سطح کا توازن بھی قائم رکھتا ہے۔

وٹامن سی ایسا وٹامن ہے جس کو قوت مدافعت کے لیے اہم قرار دیا جاتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وٹامن سی سے بھرپور غذاؤں کا استعمال عام موسمی بیماریوں سے تحفظ یا ان میں ریلیف فراہم کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آپ کے گردے کن چیزوں سے متاثر ہوسکتے ہیں، اپنی خوراک کا جائزہ لیجئے

نظام تنفس کے امراض کی شدت میں کمی

فالسے کا شربت بھی کافی شوق سے پیا جاتا ہے، اس کا شربت ہماری صحت کیلئے بہت مفید ہوتا ہے، اس کے شربت کو پینے سے نظام تنفس کے مسائل جیسے دمہ، عام نزلہ زکام اور دیگر سے ریلیف مل سکتا ہے۔

مسلز کیلئے مفید

فالسے میں پوٹاشیم اور پروٹین جیسے اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو مسلز کی مضبوطی بڑھانے کے ساتھ ساتھ افعال کو بھی بہتر کرتے ہیں۔
جسمانی توانائی

پروٹین وہ غذائی جز ہے جس سے جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

نظام ہاضمہ کیلئے فائدہ مند

فالسے میں موجود فائبر نظام ہاضمے کے مسائل جیسے متلی، پیٹ درد اور دیگر کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، اس مقصد کے لیے روزانہ اس پھل کا جوس پینا عادت بنالیں۔

دل کی صحت کیلئے بھی بہترین

فالسے کو ورم کش خیال کیا جاتا ہے اور ورم امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والا اہم عنصر ہے، یہی وجہ ہے کہ اس پھل کو کھانے کی عادت بنانے سے دل کی صحت بہتر ہوسکتی ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید

گلیسمک انڈیکس (جی آئی) ایک ایسا ٹول ہے جس میں غذائوں کی درجہ بندی بلڈشوگر پر مرتب اثرات کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

اس کے صفر سے 100 تک کے اسکیل ہوتے ہیں، صفر کسی قسم کے اثر نہ ہونے کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ 100 خالص مٹھاس کے اثرات کی نمائندگی کرتا ہے۔

فالسہ اس انڈیکس میں نچلے نمبروں پر ہے، یعنی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اسے کھانا نقصان دہ نہیں بلکہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پھل بلڈ شوگر میٹابولزم کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

خون کی کمی دور کرنے میں معاون

اس پھل میں آئرن بھی موجود ہے اور اگر آئرن کی کمی سے انیمیا کا سامنا ہے تو یہ اس سے نجات دلانے میں کسی حد تک مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
آخر میں یہ جان لیں کہ فالسے کے بیج کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا ۔

Related Posts