پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی کورونا سے صحتیاب، ٹیم میں واپسی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی کورونا سے صحتیاب، ٹیم میں واپسی
پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی کورونا سے صحتیاب، ٹیم میں واپسی

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کے میچز جاری ہیں۔ پشاور زلمی میں افغانستان سے شامل کھلاڑی حضرت اللہ زازائی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں حضرت اللہ زازئی نے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کیا تھا، تاہم آج پشاور زلمی کی پریکٹس میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی کورونا سے صحت یاب

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 کے دوران آج پشاور زلمی کا کسی ٹیم سے کوئی مقابلہ نہیں تاہم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں حضرت اللہ زازئی کل کے میچ کیلئے پریکٹس کرینگے۔

پشاور زلمی کا مقابلہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیم لاہور قلندرز سے کل ہوگا۔ ترجمان پشاور زلمی کے مطابق ثاقب محمود بھی کل تک کراچی پہنچ جائیں گے اور ٹیم کو جوائن کرینگے۔

 ثاقب محمود سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کے پاکستان پہنچ کر اپنی اپنی ٹیموں میں شامل ہوجائیں گے۔ حضرت اللہ زازئی کی آمد سے پشاور زلمی کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔ 

Related Posts