صرف 2 ٹیموں کیلئے ریزرو ڈے رکھنا سراسر ناانصافی ہے، سابق بھارتی کرکٹر کی اے سی سی پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق بھارتی فاسٹ بولر وینکٹیش پرساد نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ پر ریزرو ڈے رکھنے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں سابق بھارتی فاسٹ بولر وینکٹیش پرساد نے لکھا کہ ایونٹ میں شریک دیگر دو ٹیموں کو بارش سے متاثرہ میچ میں ریزرو ڈے نہ ملنا غیر اخلاقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 ستمبر کو شیڈول پاک بھارت میچ میں ریزرو ڈے کی خبر سچ ہے تو یہ انتطامیہ کی سراسر بے حسی ہے کیونکہ ایک ٹورنامنٹ میں دو ٹیموں کیلئے قانون الگ جبکہ دو ٹیموں کیلئے الگ قانون ناانصافی ہے۔

اس سے قبل بنگلادیش کے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے نے کہا کہ پاک بھارت میچ کیلئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا فیصلہ سمجھ سے باہر ہے لیکن سری لنکا اور ہمارے میچ میں بھی ریزرو ڈے ملنا چاہیے تھا۔

بنگلا دیشی ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے فیصلے پر حیرت ہوئی لیکن ہم منتظمین نہیں اس لیے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاکپ کا پہلا گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھاجس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا جبکہ براڈ کاسٹرز اور شائقین کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

ایونٹ کے میزبان کی پاکستان کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ کولمبو میں مسلسل بارش کی وجہ سے میچ مکمل ہونے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں جس پر اے سی سی نے ریزرو ڈے کی منظوری دی۔

Related Posts