کیا اقوامِ متحدہ نے پاکستان سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیل چکی ہے کہ اقوامِ متحدہ نے بانی پی ٹی آئی پر عائد کیسز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو فوری رہا کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق حقیقت اس سے مختلف ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے ثالثی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو پہلے توشہ خانہ اور پھر سائفر کیس میں جس طرح قانونی کارروائی کا سامنا ہے، اس کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔

ورکنگ گروپ نے قرار دیا کہ عمران خان کو سیاسی دائرے سے نکال باہر  کرنے کیلئے سیاسی داؤ پیچ کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آتے ہی مختلف افواہیں جنم لینے لگیں کہ اقوامِ متحدہ نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

ورکنگ گروپ کا ماننا ہے کہ عمران خان کو سیاسی آفس چلانے کیلئے نااہل کرنے سمیت دیگر اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔ سب سے پہلے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو عدم حاضری کے دوران سزا سنا دی گئی۔

سزا سنانے سے قبل عمران خان کو گرفتار نہیں  کیا گیا بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے عمران خان کے گھر میں گھس کر کارروائی کی اور ان کو اور ان کے اسٹاف کو ہراساں کیا گیا جس سے لاقانونیت کے نظریے کو فروغ ملا۔

Related Posts