کیا موٹروے اتھارٹی نے آلٹو کار کے ذریعے سفر پر پابندی لگا دی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلسل حادثات کے بعد یہ خبریں زیر گردش تھیں، فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر چند خبریں زیر گردش تھیں کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) کی جانب سے آلٹو گاڑی کے موٹر ویز پر داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلنے لگیں تھیں کہ سوزوکی نے اپنی مقبول ترین کار آلٹو کو بنانا بند کر دیا ہے۔ ایک اور افواہ میں دعویٰ کیا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے آلٹو پر ہائی ویز پر پابندی لگا دی ہے، جس سے لوگوں کو یقین ہو گیا کہ یہ افواہیں سچ ہیں۔

یہ افواہیں ایک حالیہ المناک حادثے کے بعد زور پکڑ گئی جس میں ایک آلٹو کو ایک بڑے ٹرک نے کچل دیا تھا، جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ بعض صارفین نے جھوٹا دعوی کیا کہ حکام نے حفاظتی خدشات کی وجہ سے آلٹو کو موٹر ویز پر سفر سے روک دیا تھا۔

پاک وہیلز کی رپورٹ میں اس حوالے سے تصدیق سامنے آئی کہ جس میں کہا گیا کہ سوزوکی آلٹو کی بندش نہیں کی گئی اور یہ افواہ جھوٹی ہے۔

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر ویز پولیس کے ترجمان نے ایک انٹرویو میں صورتحال کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

پاک وہیلز حکام کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی حکام نے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جبکہ خود آلٹو کو بند نہیں کیا جارہا ہے، کمپنی ممکنہ طور پر آلٹو وی ایکس آر ویرینٹ کو مرحلہ وار ختم کر دے گی، جس میں اہم حفاظتی خصوصیات جیسے کہ ایئر بیگز اور اے بی ایس کا فقدان ہے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین اب بھی آلٹو کے اپ گریڈ شدہ ورژن خرید سکیں گے، جو ڈوئل ایئر بیگز، اے بی ایس اور آئی ایس او فکس چائلڈ سیٹ اینکرز سے لیس ہیں۔

خیال رہے اس سے قبل پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی ویگن آر ہیچ بیک کے تمام ویریئنٹس کی بکنگ کو مستقل طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Related Posts