کیا پرتگالی اسٹار فٹبالر رونالڈو نے عمرہ کرلیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آج

سوشل میڈیا پر پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں جن میں انہیں ایک ساتھ مقدس مقام پر دکھایا گیا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹ بال کلب النصر سے منسلک ہیں اور ان کا سعودی عرب آنا جانا لگا رہتا ہے۔ وہیں اب ان کی عمرہ کرنے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، تاہم حقیقت یہ ہے کہ فٹبالر کی یہ تصاویر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تخلیق کی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر یوں محسوس ہو رہا ہے کہ رونالڈو حقیقت میں عمرہ ادا کر رے ہیں۔

یہ تصاویر فیسبک گروپ پر اپلوڈ کی گئی ہیں، یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو لوگوں کو حیرانی ہوئی۔ کرسٹیانو رونالڈو کے مسلمان مداح یہ خواہش رکھتے ہیں کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی دائرہ اسلام میں داخل ہوجائیں۔

عوام نے لڑکی کو چھیڑنے والے اوباش کی پھینٹی لگا کر عشق کا بھوت اتار دیا

ادھر رونالڈو کو اہلیہ کے ہمراہ زیارت کرتے دکھایا گیا ہے بعض صارفین کو پسند نہ آیا۔ جس پر کئی صارفین تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ کچھ نے تصویر کو حقیقت کے قریب تر قرار دیا ہے۔

مذکورہ اے آئی پر مبنی تصاویر النصر فٹبال کلب کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ کے بیان کے بعد وائرل ہوئی ہیں جس میں انکا کہنا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنے کی خواہش کرتے ہیں۔

ولید عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام قبول کرنے کے متعلق رونالڈو سے بات کی تھی اور انہیں اس میں دلچسپی تھی۔ ایک دفع انہوں نے گول کر کے میدان میں سجدہ کیا۔ جب رونالڈو نے سجدہ کیا تو تمام کھلاڑیوں نے ہم آواز ہوکر (اللہ اکبر) کا نعرہ لگایا۔ علاوہ ازیں رونالڈو کو اکثر سلام کرتے بھی دیکھا جا چکا ہے۔

Related Posts