کیا واقعی پاکستان نے اسرائیل پر حملے کا انتباہ جاری کیا ہے؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فوٹو عالمی میڈیا

سفارتی ذرائع نے پاکستان سے منسوب ایران اسرائیل جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش بیان کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

نجی چینل جیو نیوز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی جھنڈے اور پاکستان کے پرچم کی تصویر کے ساتھ جاری بیان فیک نیوز ہے اور پاکستان سے منسوب ایران کی حمایت میں جوہری ردعمل کے بیان میں کوئی صداقت نہیں۔

وائرل نیوز کا عکس

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امریکا کو اسرائیل کے خلاف ردعمل سے آگاہ کرنے کا بیان بے بنیاد ہے۔ رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا کہ جعلی بیان میں پاکستانی فوج کے ایران کے ساتھ جنگ میں شمولیت کی بات بھی غلط ہے۔

Related Posts