کیا نیٹ فلکس نے واقعی عمران خان کے حوالے سے ڈاکومنٹری جاری کی ہے؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
تصویر ایکس

سوشل میڈیا پر یہ افواہیں سرگرم رہیں کہ نیٹ فلکس نے سابق وزیرِاعظم عمران خان پر ایک ڈاکیومنٹری “عمران خان: دی گیم چینجر” کے عنوان سے جاری کر دی ہے۔

تاہم تحقیق سے یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا، کیونکہ نہ تو نیٹ فلکس نے ایسی کوئی ڈاکیومنٹری ریلیز کی ہے، نہ ہی اس کا کوئی ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔

پیر کے روز ایک صارف نے ایک مبینہ ٹریلر ایکس پر شیئر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ نیٹ فلکس نے عمران خان کی ڈاکیومنٹری جاری کر دی ہے۔ پوسٹ میں لکھا تھا:

نیٹ فلکس نے عمران خان پر ڈاکیومنٹری “دی گیم چینجر” کے عنوان سے ریلیز کر دی ہے۔

یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، 1.49 لاکھ سے زائد ویوز اور 9 ہزار کے قریب شیئرز حاصل کر چکی ہے۔

تاہم جب نیٹ فلکس کی آفیشل ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر تلاش کیا گیا، تو اس ڈاکیومنٹری یا کسی ٹریلر کا کوئی نام و نشان نہیں ملا۔

لہٰذا یہ بات واضح ہو گئی کہ عمران خان کی سیاسی زندگی پر مبنی نیٹ فلکس کی کوئی ڈاکیومنٹری “دی گیم چینجر” کے عنوان سے نہ تو ریلیز ہوئی ہے، نہ ہی فی الحال اس کا کوئی اعلان یا اشارہ موجود ہے۔

Related Posts