ہیری پوٹر کی اداکاراؤں پر مشکلات آن پڑی؛ ایما واٹسن اور زوئی وانا میکر کو عدالت نے سزا سنادی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
(فوٹو؛ سوپ سینٹرل)

ہیری پوٹر فلموں سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی معروف برطانوی اداکارہ ایما واٹسن کو تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر چھ ماہ کی ڈرائیونگ پابندی اور 1400 ڈالرز جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق، 31 جولائی 2024 کو ایما واٹسن کو آکسفورڈ کے ایک ایسے علاقے میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا جہاں رفتار کی حد 30 میل فی گھنٹہ تھی، لیکن وہ 38 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرائیو کر رہی تھیں۔

برطانیہ کی ہائی ویکام مجسٹریٹس کورٹ نے 16 جولائی کو سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ خود عدالتی کارروائی میں شریک نہیں ہوئیں۔

فیصلے کے مطابق ایما کے ڈرائیونگ لائسنس پر پہلے ہی 9 پنالٹی پوائنٹس موجود تھے اور اس خلاف ورزی پر مزید 3 پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد انہیں برطانوی قوانین کے تحت ڈرائیونگ سے عارضی طور پر روک دیا گیا۔

عدالت میں اسی روز ایک اور حیران کن موڑ اس وقت آیا جب ہیری پوٹر فلم سیریز میں “میڈم ہوچ” کا کردار ادا کرنے والی زوئی وانا میکر کا تیز رفتاری کا مقدمہ بھی سنا گیا ان پر بھی وہی الزام تھا، اور انہیں بھی ایما واٹسن جیسی سزا دی گئی۔

واضح رہے کہ ایما واٹسن گزشتہ کچھ عرصے سے فلمی سرگرمیوں سے دور ہیں اور اس وقت تعلیم، تدریس اور خواتین کے حقوق کے لیے مختلف سماجی پلیٹ فارمز پر سرگرم عمل ہیں۔

Related Posts