ہارون شاہد سحر خان کے ہمراہ نئے ڈرامہ سیریل میں اداکاری کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہارون شاہد سحر خان کے ہمراہ نئے ڈرامہ سیریل میں اداکاری کیلئے تیار
ہارون شاہد سحر خان کے ہمراہ نئے ڈرامہ سیریل میں اداکاری کیلئے تیار

پاکستانی شوبز انڈسٹڑی کے مشہور اداکار ہارون شاہد معروف فنکارہ سحر خان کے ہمراہ نئے ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حنا ہما نفیس کے تحریر کیے گئے ڈرامہ سیریل کی ہدایات سلیم گھانچی نے دیں۔ ڈرامہ سیونتھ اسکائی پروڈکشن کے بینر تلے تیار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گھوسٹ بسٹرز سیریز کی خوفناک فلم آفٹر لائف 19 نومبر کو ریلیز ہوگی

سوشل میڈیا پر صنم سعید کا اظہارِ خیال مداحوں کو حیران کرگیا

نئے ڈرامہ سیریل میں سحر خان ایک معصوم لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جو اپنی خوشی سے شادی کرتی ہے تاہم ہارون شاہد ڈرامے میں ولن کا رول نبھاتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل میں ہارون شاہد مسلسل سحرخان کی شادی کو تباہ کرنے کیلئے کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں ریلیز کیے گئے ٹریلر کے مطابق ڈرامے کی کہانی محبت پر مبنی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Geo TV – Har Pal Geo (@harpalgeotv)

تاحال ہارون شاہد، عدیل چوہدری اور سحر خان کو ایک ساتھ کسی بھی ڈرامے میں نہیں دیکھا گیا۔ ڈرامے کے نام کا اعلان ہونا باقی ہے جسے جیو ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدیل چوہدری اور فنکارہ سحر خان کو آنے والے نئے ڈرامے کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آگیا۔

 اپنے نئے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران گزشتہ ماہ عدیل چوہدری موٹر سائیکل پر بیٹھے اور سحر خان کو اپنے پیچھے بٹھا لیا جس کے بعد موٹر سائیکل شدید جھٹکے ساتھ آگے بڑھی۔

مزید پڑھیں: عدیل چوہدری اور سحر خان کو شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آگیا

Related Posts