پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف 26 دسمبر کو اسلام آباد میں اپنی کلاس فیلو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق قومی فاسٹ بولر اسلام آباد میں اپنی فیملی کے ساتھ ہیں جہاں وہ اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق تیز گیند باز اپنی کلاس فیلو سے شادی کریں گے۔
فاسٹ بولر نے 15 دسمبر کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے ڈرافٹ میں شرکت کی اور اپنی رہائش گاہ شہر اسلام آباد جانے سے قبل کراچی میں ہونے والے کچھ اور پروگراموں میں شرکت کی۔
حارث پی ایس ایل کی سب سے مقبول فرنچائز لاہور قلندرز کے لئے خدمات سر انجام دیں گے، فاسٹ بولر نے لاہور قلندرز کے لیے فرنٹ لائن پیسر بننے سے پہلے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں اپنا نام بنایا اور بعد میں کھیل کے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ فائنل: ارجنٹینا کو فرانس کیخلاف دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی
انہوں نے اپنا T20I ڈیبیو 2020 میں بنگلہ دیش کے خلاف لاہور میں کیا۔ انگلینڈ کے خلاف جاری ہوم ٹیسٹ سیریز کے دوران حارث نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو راولپنڈی میں کیا۔وہ پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔