کبھی میں کبھی تم، ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hania Aamir and Fahad Mustafa's pictures goes viral on social media

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ ہانیہ عامر کے آنے والے ڈرامہ کبھی میں کبھی تم کیلئے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائے ڈیجیٹل کے آنے والے ڈرامے میں معروف اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ ہانیہ عامرمرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، دونوں فنکاروں نے فوٹو شوٹ میں حصہ لیا اور دلکش تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

kabhi main kabhi tum

واضح رہے کہ اداکار فہد مصطفیٰ تقریباً 10 سال کے بعد اے آر وائے ڈیجیٹل کے ڈرامہ کبھی میں کبھی تم کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں اور ان کے مد مقابل مشہور اداکارہ ہانیہ عامر کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

kabhi main kabhi tum

فہد مصطفیٰ کا آخری ڈرامہ ’دوسری بیوی‘ (2015) میں تھا، جس میں ماہاوارثی اور حریم فاروق شریک تھے۔دریں اثنا، ہانیہ عامر کو آخری بار اس سال کے شروع میں وہاج علی اور زاویار نعمان کے ساتھ مجھے پیار ہوا تھا میں دیکھا گیا تھا۔

kabhi main kabhi tum

واضح رہے کہ اس ڈرامہ میں روایتی کہانی سے ہٹ کر ایک ایسے جوڑے کے بارے میں بتایا گیا ہے جس میں لڑکا اور لڑکی دونوں بغیر کسی رشتے کے ساتھ رہتے ہیں۔ دونوں فنکار ایک دوسرے سے مختلف شوق اور مشاغل رکھتے ہیں تاہم ڈرامہ کا ٹیزر دیکھنے کے بعد بعض حلقوں نے اس پر تنقید بھی کی ہے۔

 

Related Posts