پاکستان کے حمزہ خان ایشین جونیئر اسکواش چیمپین شپ جیت کر سجدہ ریز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حمزہ خان
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان کے اسکواش پلیئر حمزہ خان نے وفاقی دارالحکومت میں کھیلی گئی ایشین جونیئر اسکواش چیمپین شپ جیت لی ہے۔ ملک کا نام روشن ہونے پر حمزہ خان سجدہ ریز ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں 31 ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں انڈر 19 کا فائنل ٹاپ سیڈ حمزہ خان اور ملائشیا کے سیڈ نمبر 3 حارت دانیال کے درمیان کھیلا گیا جس میں حمزہ خان نے باآسانی 35 منٹ میں فتح اپنے نام کرلی۔

ایشین جونیئر اسکواش چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان کے ٹاپ سیڈ حمزہ خان کی جیت کا اسکور 5-11، 10-12 اور 9-11 رہا تاہم انڈر 17 کے فائنل میں پاکستان کے عبداللہ نواز کو کامیابی نہ مل سکی

پاکستان کے کمسن اسکواش پلیئر عبداللہ کو ملائیشیا کے نکھلیسور نے 2-3 سے ہرا دیا۔ ایک موقعے پر پاکستانی کھلاڑی کو  0-2 کی برتری حاصل تھی مگر ملائیشین پلیئر نے تیسرے گیم میں ٹائی بریکر سے شاندار کم بیک کیا اور جیت اپنے نام کرلی۔

Related Posts