کرسی چھننے کا خدشہ، حمزہ شہباز کی اتحادیوں کو فوری لاہور پہنچنے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرسی چھننے کا خدشہ، حمزہ شہباز کی اتحادیوں کو فوری لاہور پہنچنے کی ہدایت
کرسی چھننے کا خدشہ، حمزہ شہباز کی اتحادیوں کو فوری لاہور پہنچنے کی ہدایت

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عدالتی فیصلے کے تحت عہدے سے سبکدوش ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر صوبائی اسمبلی کے اتحادی اراکین کو فوری لاہور پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کرسی بچانے کیلئے متحرک ہو گئے۔  حمزہ شہباز نے اتحادی اراکین کو ممکنہ تحریکِ عدم اعتماد سے نمٹنے کیلئے لاہور پہنچنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صوبائی بجٹ مسترد کر دیا

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے تاحال حمزہ شہباز کو وزارتِ اعلیٰ سے ہٹانے کا واضح فیصلہ نہیں سنایا، تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت منحرف اراکین کے ووٹ شمار نہ کیے جانے سے متعلق ریمارکس سامنے آگئے۔

حال ہی میں لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے پولنگ دوبارہ ہو تو بحران سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟ کیونکہ اگر پولنگ ہوئی تو اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار وزیر اعلیٰ بن جائے گا۔

قبل ازیں سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے۔ بعد ازاں پی ٹی آئی کے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے استعفے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سفارش صدرِ مملکت کے ہاں قبولیت کا شرف نہ پا سکی، تاہم آئین کے تحت مقررہ مدت مکمل ہونے پر عمر سرفراز چیمہ عہدے سے برطرف کردئیے گئے۔

وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے موجودہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور ن لیگی وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے مابین مقابلہ ہوا اور حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔ کچھ ہی عرصے بعد انہوں نے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔

تاہم سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد منحرف اراکین کے ووٹ مسترد ہوچکے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کا ریمارکس دیتے ہوئے گزشتہ روز کہنا تھا کہ سپرم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کب بلایا جاسکتا ہے؟

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ کے ممکنہ فیصلے پر صوبائی کابینہ اراکین سے مشاورت کی اور پنجاب اسمبلی کی تازہ ترین نمبر گیم پر بھی غور کیا گیا۔ اتحادیوں کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کا مقصد نمبر گیم کو واضح کرنا ہے۔

 

Related Posts