حکومت کا قوم سے کیا گیا کوئی وعدہ وفا نہیں ہوا۔حمزہ شہباز

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا قوم سے کیا گیا کوئی وعدہ وفا نہیں ہوا۔حمزہ شہباز
حکومت کا قوم سے کیا گیا کوئی وعدہ وفا نہیں ہوا۔حمزہ شہباز

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا قوم سے کیا گیا کوئی وعدہ وفا نہیں ہوا۔ کہاں ہے وہ نیا پاکستان جس کا وعدہ کیا گیا تھا؟

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے آج لاہور میں پیشی کے بعد عدالت کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے کیے گئے وعدے وفا نہیں ہوئے، 12 ہزار میگا واٹ بجلی ن لیگ نے پیدا کی۔

یہ بھی پڑھیں:

لانگ مارچ، پیپلزپارٹی نے حکومت کو کیا کیا مطالبات پیش کئے؟

میڈیا سے گفتگو کے دوران قائدِ حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ن لیگی حکومت نے جھوٹے وعدے نہیں کیے، عملی طور پر کام کیا۔ شہباز شریف نے ایوان میں میثاقِ جمہوریت کی بات کی۔ حکومت نے نواز شریف اور شہباز شریف کو جیل میں ڈال دیا۔

گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ ان کو جیل میں ڈال کر پیسے نکلوا لوں گا۔ صاف پانی کیس میں 16 ملزمان بری ہوچکے ہیں۔ عمران خان سے قوم توشہ خانہ کا سوال پوچھے تو یہ پتلی گلی سے نکل جاتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ بدعنوانی کے الزامات لگانے والے چپراسی کا نام لیتے ہیں کہ اس کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے ہیں۔ حکومت نے جنوبی پنجاب والوں سے جھوٹ بولا۔ عمران نیازی پارلیمنٹ اور عوامی اجتماعات میں بھی جھوٹ بولتا ہے۔ 

 

Related Posts