حمزہ علی عباسی نے دوسری شادی کیلئے قرآن کا حوالہ دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hamza Ali Abbasi sheds light on his views on polygyny in Islam

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے دین اسلام میں ایک سے زائد شادیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

نیمل خاور کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی کو بہترین انداز میں گزارنے والے حمزہ نے ایک انٹرویو کے دوران نے کہا کہ “انتہائی حالات” میں ایک مرد کو اسلام میں ایک سے زائد شادی کرنے کی اجازت ہے۔

میزبان کے سوال کیا کہ اکثر شادی شدہ مرد دوسری شادی کے تصور میں دلچسپی لیتے دکھائی دیتے ہیں، جس پر حمزہ علی عباسی ہنس پڑے اور کہا کہ وہ اپنی ایک ہی شادی میں بے حد خوش ہیں۔ اس دوران حمزہ علی عباسی نے قرآن مجید کی آیت کا حوالہ بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ دوسری شادی کی اجازت ایک مرد کو “انتہائی حالات” میں ہے۔

مزید پڑھیں:دوسری شادی جرم بن گئی، سسرالیوں نے داماد کوقتل کردیا، باپ انصاف کیلئے دربدر

واضح رہے کہ اداکارحمزہ علی عباسی نے خدا سے متعلق لکھی جانے والی اپنی کتاب کا پہلا مسودہ مکمل کرلیا۔سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کے ساتھ یہ خبر شیئر کرنے والے حمزہ نے لکھا کہ تمام شکرگزاری صرف خدا کی ذات کیلئے ہے۔

حمزہ کی ٹویٹ کے جواب میں ان کے ایک مداح نے پُرمزاح انداز میں پنجابی زبان میں لکھا ” مجھے کتاب چاہیے، اگر آپ نے پبلک کیلئے مفت نہ کی تو پھردیکھیے گا”۔

جواب میں حمزہ نے ہنستے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ انشاء اللہ مفت ہی ہو گی۔حمزہ نے گزشتہ سال دسمبر 2020 میں اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ وہ ایک کتاب لکھ رہے ہیں جو آئندہ برس منظرعام پر آجائے گی۔

Related Posts